ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / رام اور سیتا نے گائے کا گوشت کھایا ہے ؛نیدومامیدی مٹھ سوامی کا بیان

رام اور سیتا نے گائے کا گوشت کھایا ہے ؛نیدومامیدی مٹھ سوامی کا بیان

Thu, 25 Jan 2018 19:57:00    S.O. News Service

بیلاری 25؍جنوری (ایس او نیوز) لنگایت طبقے کے نیدومامیدی مٹھ کے ویر بھدرا چنّامالا سوامی نے آر ایس ایس اور بھگوا بریگیڈ کے پیٹ مروڑ پیدا کرنے والا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ رام اور سیتا گائے کا گوشت (بیف) کھایا کرتے تھے۔

سوامی جی کا کہنا تھاکہ: ’’ یگنیہ (خصوصی پوجا) کے موقع پر گائے کا گوشت استعمال کرنا عام بات تھی۔جس کا حوالہ والمیکی رامائن میں بھی ملتا ہے۔‘‘ انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ :’’آر ایس ایس اور بی جے پی اس بات کو بھول گئے ہیں۔اور ہندوستان جیسے سیکیولر ملک پر’ ثقافتی سامراجیت‘ (امپیلرازم) تھوپنے پر تُل گئے ہیں۔سنگھ پریوار کہتا ہے کہ تمام ہندو ایک ہیں، لیکن یہ ہندو ہی ہیں جو’ اچھوت طبقات‘ کا استحصال کررہے ہیں۔‘‘


Share: